کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے ایس او اسکواڈ نےایک کامیاب کاروائی میں انڈیا سے اسمگل کردہ2 کروڑ روپے کا روسٹڈ کاجو ضبط کر لیا جبکہ ایک دوسری کاروائی میں لانڈھی بابر مارکیٹ میں قائم گودام پر کامیاب چھاپہ مارکر 40لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی ،ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی کو ملنے والی اطلاع پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ASO اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ رضا نقوی کی سربراہی میں ٹیم نے قصبہ کالونی منگھوپیر روڈ میں قائم گودام پر چھاپے میں اسمگلڈ شدہ 4500کلوگرام انڈین روسٹڈ کا جو برآمد کیا جس کی مالیت مالیت 2کروڑ روپے سے زیادہ ہے کسٹمز نے کاجو ضبط کر کے ضبط شدہ کاجو کو انفورسمنٹ کے گودام منتقل کردیا ہے ۔