پشاور ( آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے تین افراد کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس کمیٹی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور نے کی۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ اگر لوگوں کو غائب کرنا شروع کرے تو لوگ پھر کہا جائیں؟ایجنسیز نے آئین اور آئینی اداروں کے اندر کام کرنا ہوتا ہے، جب تک ایگزیکٹو آئین پرعمل نہیں کرے گا تو اس ملک میں اسی طرح ہوتا رہیگا۔ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ کاروباری افراد کے اغوا کا ذمہ دار سی سی پی اورایس ایس پی زمہ دار ہیں، رات کی تاریکی میں گاڑیاں آئی اور تین افرداد کو گھر سے اٹھایا اور اب یہ کہہ رہے ہیں ہمیں پتہ نہیں ہے۔