• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کے عبرتناک انجام کا پیغام ہے، ن لیگ فرانس

پیرس(رضا چوہدری) پاکستان سمیت پورا عالم اسلام پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے پاکستان کو یہ اعزاز وطن عزیز کے قومی ہیروز کی طرف سے ایٹمی قوت کی بنیاد رکھنے اور قائد میاں نواز شریف کے مضبوط حوصلے کی بنیاد پر 28مئی کو دھماکے کرکے حاصل ہوا ۔ مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف اور رانا محمود علی خان نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام پیرس میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نےکی ۔یوم تکبیر کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں محمد حنیف ، جنر ل سیکرٹری رانا محمود علی خان اور دیگر مقررین نے ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی غیرت، قوم کی بے مثال جر أت اور بہادری کی علامت کا دن ہے۔ یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کاانجام عبرت ناک ہوگا۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک بنایاتھا اسی جماعت کے قائد میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام کا فخر سے سر بلند کرنے کے خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں ن لیگی رہنماؤں طلعت محمود چوہان ،صدر شیخ وسیم اکرم ، چوہدری شہباز کسانہ ،ڈاکٹر حمزہ تاج دین سکھیرا،چوہدری اصغر خان،راجہ اشفاق حسین ،چوہدری فیصل سعید ،راجہ محمد علی خان ،شیخ طارق جاوید ،چوہدری محمد حسین ،امتیاز ڈار ،رزاق مغل، راجہ اقبال ،چوہدری شاہین اختر ،چوہدری صفدر برنالی ،منظور حسین جنجوعہ ،تصور گوندل ،چوہدری اظہر حسین ،چوہدری عنصر حسین صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تمام مسلم لیگی عہدیداران نے کیک کاٹااور پاکستان زندہ باد ،میاں نواز شریف زندہ باد ،ڈاکٹر عبدالقدیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ امسال فرانس میں یوم تکبیر کی تقریب میں پاکستان آرمی کے چیف جنرل عاصم منیر کی فوٹو بھی لگائی گئی ۔

یورپ سے سے مزید