کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں نجی دورے پر کراچی میں موجود ہیں ، انہوں نے بدھ کو گلشن معمار کا درہ کیا جہاں مولانا منظور مینگل کی دعوت پر ان کے ادارے جامعہ صدیقیہ میں عشائیے کے بعد طلباء سے خطاب کیا ، بعد ازاں مولانا فضل الرحمن پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جے یو آئی رہنماء سمیع الحق سواتی کی رہائش گاہ گئے ، جہاں پر ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی قیادت میں کارکنان نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور استقبال کیا گیا۔