• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ اگر حکومت کو نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنی ہے تو نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 ہزار 500 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا رہی ہے، بجلی پیداوار آگے چل کر 22 ہزار سے 23 ہزار میگاواٹ تک جا سکتی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس پن بجلی کی پیداوار زیادہ ہے، ملک میں اس وقت 2 ہزار میگاواٹ نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہو رہی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ مارچ تک 6600 میگاواٹ سولر پلیٹس درآمد کی جاچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید