• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: کوہلی پاکستان کیخلاف بھارتی فتوحات کا مرکزی کردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ماضی میں ہونے والے میچوں میں بھارت کا پلہ بھاری دکھائی دیتا ہے۔ ان فتوحات کے مرکزی کردار ویرات کوہلی رہے ہیں۔

پانچ میچز میں 4ففٹیاں، بھارت چھ میچز جیت چکا، پاکستان کو واحد کامیابی3سال قبل دبئی میں ملی پاکستانی بولروں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ویرات کوہلی ہیں۔ یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ میچ پاکستان بمقابلہ ویرات کوہلی ہوئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ کے سات میچز میں سے ایک پاکستان نے اور چھ بھارت نے جیتے۔

 پاکستان نے واحد کامیابی تین سال پہلے دبئی میں دس وکٹ سے حاصل کی تھی۔ پاکستان نے کامیابی ہدف کے تعاقب میں حاصل کی جبکہ بھارت نے پانچ فتوحات بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے حاصل کیں۔ 

سپر اسٹار ویرات کوہلی کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں میں چار ففٹیز کی مدد سے میں308رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جس میں میلبورن میں پاکستان کے خلاف جیت بھی ہے۔ جب پاکستان نے چار وکٹ جلد حاصل کر لئے لیکن کوہلی کی اننگز کی وجہ سے بھارت جیت گیا۔ 

کوہلی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سات بار پلیئر آف دی میچ ایوراڈ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جس میں سے تین پاکستان کے خلاف ہیں۔ 2012،2016،2022 میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

2021 میں بھی انہوں نے نصف سنچری بنائی لیکن پاکستان وہ میچ جیت گیا تھا۔مجموعی طور پر وہ پاکستان کے خلاف 488ٹی ٹوئنٹی رنز بناچکے ہیں۔ سب سے زیادہ82ناٹ آؤٹ انہوں نے ورلڈ کپ میں بنایا تھا۔ پاکستان کیلئے محمد رضوان نے چار میچوں میں 197رنز بنائے ہیں۔ ان سے کا سب سے زیادہ اسکور79ناٹ آؤٹ ہے۔

 بابر اعظم نے92اور افتخار احمد نے81رنز بنائے ہیں۔ بھارت کیلئے دوسرے نمبر پر75رنز کے ساتھ گوتم گھمبیر ہیں۔

 سوریا کمار یادیو، روہت شرما، پانڈیا، پنت، جڈیجا نے197رنز بنائے ہیں لیکن کوئی بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ دنیا کے نمبر ایک بیٹر سوریا کمار یادیو صرف57رنز بناپائے ہیں ۔

 بھارت کے ٹاپ پیسر جسپرت بمرا نے دو میچوں میں54کی اوسط سے ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔ جبکہ ہاردیک پانڈیا چھ میچوں میں گیارہ شکار کرچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے چھ میچوں میں ایک سو رنز بنائے ہیں۔ 

پاکستان کے بابر اعظم نے سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف122اور انگلینڈ کے خلاف کراچی میں110 ناٹ آؤٹ بنائے ہیں۔ احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف 111اورمحمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں104ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔

اہم خبریں سے مزید