صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں برڈ فلو سے متاثرہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ شخص پہلے ہی صحت کے دیگر مسائل سے دوچار تھا، متاثرہ شخص میں وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 59 سالہ شخص میکسیکو سٹی کے اسپتال میں زیر علاج تھا، مریض کو بخار، سانس لینے میں تکلیف اور متلی تھی جس سے وہ ہلاک ہوا۔
ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے بارے میں فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا لیکن میکسیکو میں پولٹری میں اے (H5N2) کی اطلاعات ملی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ عالمی سطح پر انفلوئنزا اے (H5N2) وائرس سے انفیکشن کا پہلا لیبارٹری سے تصدیق شدہ انسانی کیس تھا۔