• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم پر ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب ان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ پر وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ نے اعتراضات اُٹھائے ہیں۔

اس حوالے سے ہندو انتہا پسند تنظیم نے یش راج فلمز اور نیٹ فلکس کو اپنے تحفظات کا اظہار خطوط لکھ کر بھی کیا ہے۔

ان خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 جون کو فلم کی نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ سے قبل اسے وشوا ہندو پریشد تنظیم کو دکھایا جائے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ اس فلم سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔

خطوط میں دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر فلم کو تنظیم کو دکھائے بغیر ریلیز کیا گیا تو امن و امان کی صورتِ حال خراب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’مہاراجہ‘ کو سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید