• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس سیریز ’دی ٹرائل‘ کی کاجول کی ساتھی اداکارہ نور مالابیکا داس نے خود کشی کر لی

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف ہیروئن کاجول کے ساتھ نیٹ فلکس سیریز ’دی ٹرائل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و ماڈل نور مالابیکا داس ممبئی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نور مالابیکا داس کے پڑوسیوں نے ان کے فلیٹ سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد ویب شوز میں کام کرنے والی اداکارہ نور مالابیکا داس کو ممبئی میں اُن کے فلیٹ سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ 

اداکاری سے قبل قطر ایئر ویز کے ساتھ منسلک سابقہ ایئر ہوسٹس نور مالابیکا کا تعلق آسام سے تھا اور وہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں رہائش پزیر تھیں۔

انہوں نے 2023ء کی نیٹ فلکس سیریز  ’دی ٹرائل‘ میں کاجول کے ساتھ کام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ان کی لاش فلیٹ سے برآمد کی تھی۔

نور مالابیکا کے پڑوسیوں نے بدبو اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی  تھی جس پر  پولیس نے کارروائی کے دوران دروازہ توڑ کر 37 سالہ اداکارہ کی بوسیدہ لاش کو برآمد کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اداکارہ کے گھر سے ادویات اور موبائل فون سمیت متعدد اشیاء کے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔

اداکارہ کے فلیٹ سے خود کشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید