لاہور (نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ2کے میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار ہو گئی۔قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان سے مقابلے کے لیے دو شنبہ روانہ نہ ہو سکی، پاکستان ٹیم نے نجی ائر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا۔چارٹرڈ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کیلئے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔کوالیفائرز راؤنڈ میں پاکستان کا یہ آخری میچ کل منگل کو شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جانا ہے۔