• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی پیداوار 3 کروڑ 14 لاکھ میٹرک ٹن رہی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 19سال میں پہلی مرتبہ کپاس کی پیداوار میں 108فیصد کا اضافہ ہوا، ایک کروڑ 2 لاکھ گانٹھ روئی پیدا ہوئی۔ 

چاول کی پیداوار 34 فیصد بڑھی، چاول کی پیداوار 95 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی۔ لائیو سٹاک کا 7.84 فیصد حصہ رہا۔ گندم پیداوار 3 کروڑ 14 لاکھ ٹن رہی۔ جی ڈی پی میں 14.63 فیصد حصہ رہا۔ لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی کی شرح نمو 3.98 فیصد رہی۔ 

اقتصادی سروے 2023-24 میں گروتھ اینڈ انوسٹمنٹ زراعت مینوفیکچرنگ اینڈ معدنیاتی ترقی منی اور کریڈٹ کیپٹل مارکیٹیں کارپوریٹ سیکٹر، افراط زر، ٹریڈ اینڈ پیمنٹس، سرکاری قرضے، تعلیم، صحت اور غذائیت، آبادی، لیبر فورس، ایمپلائمنٹ، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن، انرجی، آئی ٹی، سوشل پروٹیکشن، موسمیاتی تبدیلی کے سیکٹروں کی تازہ ترین صورتحال ترتیب دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید