• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کا مقدمہ، عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (نمائندہ جنگ) سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی ، داکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،مقدمہ کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی،اداکارہ نے 25لاکھ روپے بھی واپس نہیں کئے اور نہ گاڑی واپس کی،عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔
اہم خبریں سے مزید