• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل میں جہاں انسانی حقوق کا لفظ تھا اس کو قانون و انصاف کیساتھ تبدیل کیا گیا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی 2020 میں قائم کی گئی تھی، یہ اتھارٹی ابھی وزارت انسانی حقوق سے وزارت قانون انصاف میں آئی ، بل میں جہاں انسانی حقوق کا لفظ تھا اس کو قانون و انصاف کے ساتھ تبدیل کیا گیا ، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا جب بھی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بنتی ہے وہ انسانی حقوق کے پاس ہوتی ہے، اس کو انسانی حقوق کے پاس ہی رہنے دیں۔
اہم خبریں سے مزید