اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا،پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب، بابر خان سنٹرل چیئرمین‘ عبدالحمید سینئر وائس چیئرمین اور فیصل ارشد شیخ دو سال کیلئے وائس چیئرمین ہونگے ،۔ محمد بابر خان سنٹرل چیئرمین، عبدالحمید سینئر وائس چیئرمین اور فیصل ارشد شیخ دو سالہ مدت کیلئے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔