• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی مافیا نے سرکاری خزانے کا مال غنیمت سمجھ کر 23 ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چینی مافیا نے سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ لیا،23ارب روپے سے زائد کا قرضہ اور سود کی رقوم بینکوں کو واپسی نہ کرنے کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق سندھ کی بیشتر ملز بھی سرکاری و نجی بینکوں سے برسوں بیت جانے کے باوجود قرض اور سود کی رقم واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملز کی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال اپنے کاروبار چلانے کے لیے سرکاری و نجی بینکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لیے جاتے ہیں جو بروقت ادائیگی کرنے کے لیے ملز انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے،جس کی وجہ سے شوگر انڈسٹری قومی خزانے سے لیے گئے قرض اور اس پر بننے والے سود کی اربوں روپے کی رقوم کی واپسی کے لیے تیار نہیں ہے۔جنگ کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق مالی اداروں (مالیاتی وصولی) آرڈیننس 2001 کے سیکشن میں کہا گیا ہے کہ جہاں ایک رہن رکھنے والا مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی میں ناکام رہتا ہے، جس کے بعد حتمی نوٹس کی تاریخ گزر جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید