• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت پر خوفناک بمباری، حسن نصر اللّٰہ کو ہدف بنایا، اسرائیل، سربراہ محفوظ ہیں، حزب اللّٰہ

بیروت ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت پر خوفناک بمباری ، اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اس کا ہدف حسن نصراللہ تھے ، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے سربراہ محفوظ ہیں ، لبنانی حکام کے مطابق حملوں میں ایک رہائشی بلاک جس میں 6عمارتیں شامل ہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری انہوں نے خود دی تھی ، امریکا کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے قبل ہمیں مطلع نہیں کیا گیا تھا ، ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو سزا ضرور دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے بدترین حملوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر خوفناک بمباری کردی ، ہر طرف آگ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور ا س کا ہدف حسن نصراللہ تھے ، حزب اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں 6رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ زندہ اور محفوظ ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید