• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان، پولیس حراست میں پاکستانی کی ہلاکت، تحقیقات شروع

ایتھنز (اے ایف پی) یونانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی حراست میں ایک تارک وطن (پاکستانی تارک وطن ) کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس سے قبل آن لائن میڈیا پر ایک پاکستانی کے تشدد زدہ جسم کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ یونان میں فسطائیت مخالف گروپ کیرفا، جس نے تصاویر تقسیم کیں نے بتایا کہ 37 سالہ ڈلیوری رائیڈر محمد کامران عاشق کو ایتھنز کے ایک بدنام زمانہ پولیس اسٹیشن کے اندر کئی دنوں تک حراست میں رکھنے کے بعد "تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا"۔ اس شخص کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن میڈیا رپورٹس میں اس کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ عاشق کو 18 ستمبر کو ایتھنز کے ضلع ایگیوس پینٹیلیمون میں ایک شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حراست میں رہتے ہوئے، اس نے باتھ روم کے سنک کو توڑ دیا اور دوسرے زیر حراست افراد کے ساتھ اس کا معمولی جھگڑا بھی ہوا ۔عاشق کے اہل خانہ نے بتایا کہ تین بچوں کے والد، جو گزشتہ 20 سالوں سے یونان میں مقیم تھے، کی موت 21 ستمبر کو پولیس کے حراستی علاقے میں ہوئی جس کا کیمرے سے احاطہ نہیں کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید