• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیخلاف سند ھ حکومت کے اہم اقدامات، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام صوبوں اور وفاق میں منشیات کے حوالے سے انٹیلی جنس شیئرنگ اور کو آرڈینیشن کے فروغ کے لئے فیوژن سینٹر کی تشکیل دینے اور منشیات کے خلاف کو آرڈینیشن کو مستحکم کرنے اور تمام متعلقہ اداروں فیوژن سینٹر کے ذریعے جوڑنے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے لئے محکمہ صحت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ بات انھوں نے انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بتائی جو کہ جمعہ کو کراچی میں ان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید