• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے ملاقات مفید رہی، نئے پروگرام سے مہنگائی میں کمی آئیگی، سربراہ IMF

اسلام آباد( نمائندہجنگ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوانے کہاہے کہ شہباز شریف سے ملاقات مفید رہی، نئے پروگرام سے مہنگائی میں کمی آئیگی، ملاقات میں پاکستان کی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی، ٹیکس نظام میں شفافیت پرتفصیلی گفتگوہوئی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت، مفید اورتعمیری رہی ہے،نیا آئی ایم ایف پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے مدد گار ہوگا جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی، ٹیکس نظام میں شفافیت اورروزگارکے نئے مواقع کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف کے تعاون سے اصلاحات کے نئے پروگرام پرتفصیلی گفتگوہوئی۔
اہم خبریں سے مزید