اسلام آباد (خالدمصطفیٰ ) 1960کے سندھ طاس معاہدے کے تحت غیر جانبدار ماہر مائیکل لینو نے فریقین پاکستان اور بھارت کے فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں ویانا میں ہوف برگ پیلس میں ہوئیں جو کہ ثالثی کی مستقل عدالت کی نشست ہے ۔ 26 جولائی کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے بھاارتی راتلے اور کشن گنگا ہائیڈروالیکٹرک پلانٹس کے حوالے سے بھارت کے خلاف درخواست پر شروع کی گئی ہے۔