• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی خاتون کا 118 واں جنم دن، دنیا کی معمر خاتون بن گئیں

تووس ریور (اے ایف پی) جنوبی افریقا کی خاتون نے جمعہ کو اپنی 118ویں سالگرہ منائی، وہ اس طرح دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں، انہوں نے دنیا کے معمر ترین افراد میں سے ایک کے طور پر اپنی سالگرہ اپنے کیئر ہوم میں ایک چھوٹی پارٹی کے ساتھ منائی۔ مارگریٹ مارٹز کے شناختی کارڈ کی نقل کے مطابق وہ 27 ستمبر 1906 کو پیدا ہوئیں جو ایک خیراتی ادارے کی طرف صحافیوں کو دکھائی گئی، اس امدادی ادارے نے کیپ ٹاؤن سے 180 کلومیٹر (110 میل) شمال مشرق میں، تووس ریور نامی علاقے میں جنم دن کی تقریب کے انعقاد میں مدد کی ۔
اہم خبریں سے مزید