• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھے ملے گا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار آج ( ہفتہ ) آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بنائی گئی نئی ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے۔اس ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنا سکیں گے جبکہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے بھی شہری اس ایپلیکیشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے ۔شہری فیس اور مصدقہ ڈاکٹر کے لیٹر کے ساتھ گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید