• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی خودمختار ضمانتیں 3.505 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) مالی سال 2024 کے مارچ کے آخر تک پاکستان کی خودمختار ضمانتوں کا حجم 3.505ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 3.505 ٹریلین روپے میں سے، حکومت نے بیرونی ضمانتیں 1.965ٹریلین روپے اور داخلی ضمانتیں 1.540 ٹریلین روپے جاری کیں۔ اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق، 6.971 ارب امریکی ڈالر کی بیرونی ضمانتیں پاکستانی روپے کی قیمت 278 روپے پر جاری کی گئی ہیں۔تاہم، جولائی-مارچ مالی سال 2023 کے دوران، حکومت نے نئی یا دوبارہ جاری کی گئی ضمانتوں کی مجموعی رقم 76 ارب روپے یا جی ڈی پی کا 0.1 فیصد جاری کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اجناس کے حوالے سے جاری کردہ ضمانتیں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مقررہ حد میں شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ قرضے بنیادی اجناس کیلیے ہیں اور بنیادی طور پر از خود ختم کرہوجاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید