• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ سے ملنے والی خوبصورتی نے شوبز کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا: لیلیٰ واسطی

اداکارہ لیلیٰ واسطی ـــ فائل فوٹو
اداکارہ لیلیٰ واسطی ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ اُنہیں خوبصورتی ان کی والدہ سے ملی ہے اور اس کا شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں کافی اہم کرداد ہے۔

لیلیٰ واسطی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’کیا آپ کو شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع خوبصورتی کی وجہ سے ملا؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی مجھے اپنی والدہ سے وراثت میں ملی تو یہ میری نظر میں کوئی کامیابی نہیں ہے مگر شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں اہم کردار ضرور ادا کرسکتی ہے لیکن مجھے تو ویسے بھی موقع مل سکتا تھا کیونکہ میرے والدین کا تعلق شوبز سے تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکار بننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی شاید اس لیے کہ میرے والدین اداکار تھے اور میں اداکار بننے کو ایک معمولی بات سمجھتی تھی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے نصرت ٹھاکر کی وجہ سے پہلی بار شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ڈرامے میں ’انار کلی‘ کا کردار کروں اور میرے والدین نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ان کی یہ پیشکش قبول کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید