• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُنیتا آہوجا نے گووندا کی اچانک اسپتال منتقلی کی اصل وجہ بتا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے اپنے یوٹیوب ویلاگ میں شوہر کی اچانک اسپتال منتقلی کی اصل وجہ بتا دی۔

گزشتہ دنوں گووندا کو اچانک بیہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

اپنے بیان میں سُنیتا آہوجا نے کہا کہ گووندا بالکل ٹھیک ہیں، وہ اپنی نئی فلم ’دُنیا داری‘ کی تیاری کے لیے ورزش کر رہے تھے، اسی دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ابھی ایک انٹرویو دیکھا جس میں کہا گیا کہ وہ زیادہ ایکسرسائز کرنے کی وجہ سے تھکن کا شکار ہوئے، لیکن اب وہ بالکل بہتر ہیں، فکر نہ کریں۔

سُنیتا نے حالیہ دنوں گووندا کی اپنے خاندانی پُجاری سے معافی مانگنے پر بھی ردِعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا نہیں لگا کہ گووندا نے ہاتھ جوڑ کر پُجاری سے معافی مانگی، میں نے کبھی کسی کا نام نہیں لیا تھا، میں تو صرف اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہی تھی، اگر میری باتوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گووندا کے تین مختلف پُجاری ہیں، انہیں کسی کا نام لے کر عوامی طور پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھے بہت برا لگا کہ انہیں میری وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید