• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا آہوجا اپنے تبصروں پر گووندا کے معافی مانگنے پر ناراض

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے چند روز قبل خاندانی پنڈت مکیش شکلا کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر شوہر کے عوام سے سامنے معافی مانگنے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

سنیتا نے واضح کیا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے شوہر میرے تبصروں پر کسی کے سامنے معافی مانگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے خاندانی پنڈت کے خلاف دیے گئے بیان کی مذمت کی تھی اور عوامی سطح پر معافی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے انسٹا گرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے پنڈت کی مہارت اور ان کے خاندان کے ساتھ ان کے طویل تعلق کا تفصیل سے ذکر کیا تھا، اب اپنے تازہ ترین یوٹیوب ولاگ میں سنیتا نے کہا ہے کہ مجھے گووندا کی معافی بالکل پسند نہیں آئی۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ میں کافی سن رہی ہوں کہ میں نے کچھ غلط الفاظ استعمال کیے ہیں، میرے قابلِ احترام شوہر گووندا جی نے بھی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے، ان کا یہ عمل مجھے بالکل اچھا نہیں لگا کیونکہ میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ وہ کبھی کسی کے سامنے میرے لیے ہاتھ جوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا کہ خاص طور پر میں نے کسی کے بارے میں وہ بات کہی تھی، میرے ساتھ کچھ واقعات پیش آئے تھے جس پر میں نے ردِعمل کا اظہار کیا تھا، اگر آپ لوگوں کو برا لگا ہو تو میں گروجی سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنا چاہتی ہوں، اب گووندا جی کے 3، 3 پنڈت ہیں، ان کو یہ صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، مجھے یہ بات بہت بری لگی اور میں کبھی نہیں چاہتی ہوں کہ گووندا ایسا کریں۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں جعلی پنڈتوں سے متعلق بات کر تے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے گھر میں بھی ایسے ہی ایک شخص موجود ہیں، وہ گووندا کے پنڈت ہیں، جو جعلی ہیں، وہ نئی رسومات اور پوجا کا مشورہ دیتے رہتے ہیں اور ان کے لیے پیسے لیتے رہتے ہیں کہ یہ پوجا کراؤ اور 2 لاکھ روپے دو، میں گووندا کو کئی بار کہہ چکی ہوں کہ وہ اپنی پوجا خود کریں کیونکہ ان کی یہ کرائی ہوئی پوجا ان کی مدد نہیں کرے گی، میں 2 یا 10 لاکھ روپے نام نہاد رسومات کے لیے دینے پر یقین نہیں رکھتی۔

یاد رہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان یہ تازہ تنازع ان کی علیحدگی کی طویل عرصے سے زیرِ گردش افواہوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔

گووندا اور سنیتا آہوجا کا رشتہ اس وقت شروع ہوا تھا جب گووندا نے شہرت حاصل نہیں کی تھی، سنیتا گووندا کے ننھیال سے تعلق رکھتی ہیں، وہ ان سے اس وقت ملی تھیں جب دونوں بہت چھوٹے تھے، ان دونوں نے مارچ 1987ء میں خاموشی سے شادی کی تھی، اس وقت گووندا فلموں میں قدم رکھ رہے تھے، اس لیے انہوں نے تقریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید