لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں واٹر ڈسپوزل کی صفائی کے دوران سینٹری ورکرز کی ہلاکت کے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی سرگودہا سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ واٹر ڈسپوزل کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کیوجہ سے 4 سینٹری ورکرز بے ہوش ہوگئے تھے جبکہ 3 موقع پر دم توڑ گئے باقی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چاروں مزدوروں کو ٹی ایچ کیو بھلوال شفٹ کیا گیا تھا۔