• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باعث انڈیکس 76ہزار کی ریکارڈ حد کورعبور کرگیا کے ایس ای-100انڈیکس میں 3410پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات آئے ہیں کاروباری حجم میں جمعرات کو 116.84فیصد زائد کا اضافہ ہوا ۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو3کھرب 49ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ جمعرات کو کاروبار میں تیزی سے انڈیکس 76200کی ریکارڈ سطح کو عبور کرگیا تھا کے ایس ای 100انڈیکس میں 3410.73 پوائنٹس کے اضافی سے76208.16پوائنٹس پر بند ہوا۔

اہم خبریں سے مزید