• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا بجٹ خوفناک، بنانیوالے قصائی، عوام کو ذبح کرنیکی تیاریاں، قانونی ماہرین

کراچی ( رپورٹ :محمد منصف ) آئینی و قانونی ماہرین نے بجٹ سندھ 2024۔25کو عوام کے لئے خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ بنانے والے قصائی ہیں جنہوں نے عوام کو زبح کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔بیوروکریٹس کی مراعات ختم کرنےکے جبائے مزید بڑھادی گئیں، بجٹ تقریر انگریزی میں کی گئی تاکہ کوئی کچھ نہ سمجھے۔ان خیالات کا اظہارجسٹس (ر)انورمنصور،جسٹس (ر)خواجہ نویداحمد، افتخار جاوید قاضی نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ( ر ) انور منصور خان نے کہا ہے کہ پیش کردہ بجٹ کے نتیجے میں خوفناک صورتحال دکھائی دے رہی ہے میں امیروں کو امیر تر اور غریبوں کو غریب تر کر دیا گیا، جسٹس ریٹائرڈ خواجہ نوید احمد نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ کے دعوے کرنے والے غریب عوام کے دشمن ہیں ، ہر سال تعلیم اور صحت کے لئے بجٹ مختص کرتے ہیں لیکن غریب کے بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے لکھتے ہیں، سابق وائس چیئرمین سندھ بار کونسل افتخار جاوید قاضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ قصائیوں نے بجٹ تیار کیا ہے،۔ آئینی و قانونی ماہر جسٹس ریٹائرڈ انور منصور خان جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دشمن پیش کیا گیا ہے یہ کیسی حکمت عملی ہے کہ بیرون ملک روزگار کے لئے شہریوں کے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی یعنی حکومت نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی حاصل ہونیوالی ترسیلات زر اپنے ملک میں نہیں لانا چاہتے ، تنخواہ دار طبقہ کی بیسک سیلری میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس دگنا ٹیکس لگا دیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ خواجہ نوید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیش کردہ اعداد و شمار سے بخوبی معلوم ہوگیا کہ آنے والا وقت غریب کے لئے مزید تکلیف دہ اور مشکلات پیدا کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید