• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا امریکی پارلیمنٹ سے خطاب طویل مدتی نقصان کا باعث بنے گا

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی پارلیمنٹ سے خطاب طویل مدتی سفارتی نقصان کا باعث بنے گا، کانگریس رہنماؤں نے اسرائیلی وزیراعظم کو24جولائی کو امریکی کانگریس کے24جولائی کو ہونے والے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دےرکھی ہے ۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ کانگریس کے رہنماؤں نے نیتن یاہو کو مدعو کرکے انہیں امریکی سیاست میں مداخلت کا پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے جب کہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ امریکی ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے خطاب کے بائیکاٹ کرنے پرغور کررہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہے کہ اس خطاب کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید