بالی ووڈ کے نامور اداکار فردین خان ان دنوں اپنی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کی کامیابی کو انجوائے کر رہے ہیں، سنجے لیلا بھنسالی کی اس پروڈکشن سے ان کی شوبز میں واپسی ہوئی۔
اس شاندار واپسی سے قبل فردین خان نے کئی فلموں میں اپنی عمدہ اداکاری پر شائقین سے داد سمیٹی، خصوصاً ’ہے بے بی‘ میں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔
بھارتی ویب سائٹ سے حالیہ گفتگو میں فردین خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو صرف ’ہے بے بی‘ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔
فردین خان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے بچوں کو اپنا کوئی کام یا فلم فلم دکھائی ہے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ہم نے ’ہے بے بی‘ اکٹھے دیکھی اور یہ واحد فلم ہے جو میں نے انہیں اب تک دیکھنے دی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز بھی ہوئے۔
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں وہ اگلی فلم ’خوشی‘ دیکھیں۔ دراصل ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ بچے ہندی زبان نہیں سمجھتے کیونکہ وہ اس ملک میں نہیں رہتے۔
فردین اور کرینہ نے ’خوشی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو 2003 میں ریلیز ہوئی، اس رومانوی میوزیکل فلم میں محبت اور نفرت کے رشتوں کو دکھایا گیا ہے۔