• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور یورپ کے مختلف علاقوں میں نماز عیدالاضحیٰ کے اوقات

لوٹن:علامہ محمد اقبال اعوان خطیب جامع مسجد مدینہ، یو کے اسلامک مشن ،اوک روڈ لوٹن نے اعلان کیا ہے کہ مسجد ہذا میں نماز عید الاضحی 16جون بروز اتوار ہوگی۔نماز عیدالاضحی کی پہلی جماعت، سات بجے، قاری نذیر محمد کی امامت، دوسری جماعت، آٹھ بجے، علامہ محمد اقبال اعوان ، تیسری جماعت، نو بجے، حافظ شاہد احمد اور چوتھی جماعت، دس بجے، علامہ حسنین اقبال اعوان کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ لیڈز:لیڈز اور گرد و نواح کے بعض علاقوں میں آج عیدہوگی اور یہاں سعودیہ کو فالو کرنے والی مساجد اور مدارس میں نماز عید آج ادا کی جائے گی ۔ان میں لیڈز کی گرینڈ ماسک میں نماز عید آج اتوار کی صبح پہلی جماعت سات بجے دوسری جماعت اٹھ اور تیسری جماعت نو بجے ادا کی جائے گی۔ لیڈز اسلامک سینٹر میں نماز عید کی پہلی جماعت نو بجے جبکہ دوسری جماعت 10جے ادا کی جائے گی ھیلی فیکس کی جامع مسجد ا ہل حدیث کے زیراہتمام پارک نماز عید آج اتوار کی صبح 8:30بجے ادا کی جائے گی جب کہ دوسری جماعت ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی ۔بارش کی صورت میں نماز مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اوسلو:مفتی محمد زبیر تبسم کے مطابق 16جون بروز اتوارکوغوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلو میں نماز عید کی پہلی جماعت ساڑھے نو بجے اور دوسری جماعت ساڑھے دس بجےہو گی۔ عید الاضحی ہر سال ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے، انہوں نے کہاعیدالاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایثار اور قربانی پر قائم رہنے کی تلقین کرتی ہے، ایثار اور قربانی خدمت خلق کے جذبے کا نام ہے اگر دونوں عیدوں کا فلسفہ دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ دونوں عیدوں پر اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ بھی ہے اور بہت بڑا ثواب کا عمل بھی بھی ہے۔ الکرم فرینڈز یورپ کے جنرل سیکرٹری نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ کا انعام ہے، انعام کی قدر کرنی چاہئے۔ دی ہیگ :مرکز جامعہ مسجد طیبہ کرائنس ایمسٹرڈیم میں نماز عید الاضحی آٹھ بجے ہوگی جس کی امامت مفتی اعظم ہالینڈ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد شفیق الرحمٰن امام و خطیب جامع مسجد طیبہ کریں گے۔ خصوصی خطاب صبح سات بجے شروع ہو جائے گا۔ اہل سنت و جماعت کے مرکز جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں عید الاضحی کی نماز صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی،امامت مفکر اسلام مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامعہ مسجد فرید الاسلام کریں گے۔ امام مولانا محمد رفیق روشن نورانی خطاب کریں گے ،خطاب سات بجے شروع ہو جائے گا۔ جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عید الاضحی کی دو جماعتیں منعقد کی جائیں گی، پہلی جماعت صبح اٹھ بجے ہوگی،امامت حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کریں گے ، دوسری جماعت ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی۔ جامعہ مسجد الکرم ایمسٹرڈیم میں عید الاضحی کی دو جماعتیں منعقد کی جائیں گی، پہلی جماعت اٹھ بجے اور دوسرے جماعت ساڑھے نو بجے ہوگی ۔جامعہ مسجد منہاج القران ایمسٹرڈیم نارتھ میں عید الاضحی کی تین جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت ساڑھے سات بجے، دوسری جماعت ساڑھے آٹھ بجےاور تیسری جماعت ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی ،پہلی جماعت کی امامت حضرت مولانا حافظ وقار ی شاہد رسول امام و خطیب جامع مسجد منہاج القران ایمسٹرڈیم کریں گے،پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر ہالینڈ دی ہیگ میں عید الاضحی کی نماز ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی۔ ویانا:آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دارالحکومت ویانا کی مختلف مساجد میں عید الاضحی16جون 2024بروز اتوار کی نمازوں کے اوقات کے شیڈول جاری کردیئے گئے ہیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں عید الضحیٰ کی دو نمازیں پہلی عربی زبان میں خطبہ 06:30بجے اور دوسری جرمن زبان میں خطبہ 08:00بجے ہوگی۔ منہاج القرآن3 نمازیں منہاج القرآن سنٹر ویانا تین نمازیں ہوں گی پہلی نماز07:00بجے دوسری نماز 08:00 بجے تیسری نماز 09:00بجے ہوگی۔ مسجد المدینہ ویانا میں3نمازیں ہوں گی پہلی نماز 06:00بجے دوسری 07:30بجے تیسری نمازِ 09:00بجے ہوں گی۔ اداراۃالمصطفیٰ سنٹر 2نمازیں ہوں گی ۔ادارہ لمصطفیٰ سنٹر ویانا 2نمازیں ہوں گی۔ پہلی نماز 08:30 بجے دوسری 09:30 بجے ادا ہوگی ۔ نور اسلامک سنٹر 2نمازیں ہوں گی نور اسلامک سنٹر ویانا دو نمازیں پہلی نماز 07:30بجے دوسری نماز 08:30بجے ادا ہوگی پاکستانی مسجد بیت المور سالزبرگ 2 نمازیں ہوں گی پہلی 07:30دوسری 08:30 بجے ہوگی ۔ مسجد ابراہیم ویانا ایک ہی نماز 07:00 بجے ہوگی پاک کمیونٹی لینز سنٹر ایک ہی نماز 08:00بجے ہوگی۔ ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا 08:00بجے ہوگی ۔ فقہ جعفریہ کے لئے علی ایرانی مسجد ویانا ایک ہی نماز 07:30بجے ہوگی ۔اسی طرح دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا 07:30بجے نماز عید ہو گی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاکستان سوئس سوسائٹی کی جانب سے نمازعید الاضحی سوا آٹھ بجے ہو گی۔ صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی خطاب و امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

یورپ سے سے مزید