سانگھڑ (این این آئی)سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ کے علاقے میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے معالے کا نوٹس لے لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گا نندو خان شر میں پیش آیا۔اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی، وائرل ویڈیو میں زخمی اونٹ کو درد سے کراہتے ہوا دکھائی دے رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔