• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک: ’سکی کناری‘ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کی کامیاب ٹیسٹنگ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) سی پیک کے تحت تعمیر ہونیوالےسکی کناری(ایس کے) ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے ویٹ ٹیسٹنگ کا کامیاب آغاز کر دیا ہے ، ایس کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن دریائے کنہا پر واقع ، 884میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ چار یونٹس پرمشتمل ہے۔گذشتہ روز چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعمیر کردہ پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور سٹیشن، سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ (یونٹ 4) نے کامیابی سے کام کا آغاز کر دیا ہے اور یونٹ رسمی طور ویٹ ٹیسٹنگ کے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے، ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن کے یونٹ 4 نے کامیابی کے ساتھ سٹارٹ اپ کے بعد مطلوبہ ٹیسٹوں کا ایک سلسلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے،ایس کے کے یونٹ 4 کے مزید مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے جن میں درجہ حرارت کے استحکام کا ٹیسٹ اور اوور اسپیڈ ٹیسٹ وغیرہ بھی شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید