• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا کی شادی سے کچھ دن پہلے سسرالیوں سے ملاقات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی سے کچھ دن پہلے اپنے ہونے والے سسرالیوں سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی اگلے ہفتے ہوگی تاہم اس سے قبل اداکارہ نے اپنے سسرالیوں کے ساتھ ملاقات کی اور وقت گزارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اتوار کی چھٹی اپنے ہونے والے سسرالیوں کے ساتھ گزاری، اس حوالے سے سوناکشی سہنا کی بھابھی صنم رتنسی نے تصویر شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر پورا خاندان بہت ہی خوش دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے والد اقبال رتنسی ایک جیولر اور بزنس مین ہیں، ان کا خاندان بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھی قریب ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید