• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کا تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

منیٰ میں حجاج کا آج ایام تشریق کے دوسرے روز تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق منیٰ میں رہتے ہوئے حجاج اپنا وقت عبادت میں گزارنے میں مصروف ہیں۔

کنکریاں مارنے کے بعد حجاج خیموں میں قیام، دعا، توبہ استغفار اور تلاوتِ قرآن میں مصروف ہونگے۔

عرب میڈیا کے مطابق منیٰ کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، منیٰ میں سڑکوں پر فواروں کے ذریعے پھوار برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید