• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کو شادی کیلئے راضی کر لیا: والدہ

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی پرورش کے لیے اپنے والدین کے کہنے کے باجود دوسری شادی نہیں کی۔

32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے عید کے پہلے روز ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے، اپنے چہرے کے منفرد تل، عید، شادی اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی وقت بھی شادی کر لوں گی، میں نے کچھ خاص سوچا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی شادی میں تاخیر کا میرا کوئی خاص ارادہ ہے۔


 نیلم منیر نے مداح کے سوال پر مستقبل میں ہونے والے اپنے ہمسفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس ایک اچھا، شریف، نماز پڑھنے والا اور دین دار شخص چاہیے، خوبصورتی بعد میں آتی ہے، مجھے خوبصورتی سے اتنی غرض نہیں ہے۔

شو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ نیلم کی والدہ سے بھی بات چیت کی۔

نیلم منیر کی والدہ نے بتایا کہ میں نے نیلم کو شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔

اداکارہ کی والدہ نے اپنے تلخ ماضی میں جھانکتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے شوہر کا بہت جَلد انتقال ہو گیا تھا، نیلم اُس وقت 3 سال کی تھیں اور نیلم کی چھوٹی بہن 1 سال کی، نیلم سے 2 بڑی بہنیں بھی اس وقت بہت چھوٹی تھیں۔


اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ میں نے بیٹی کی تربیت اور پرورش کے لیے اپنے والدین کے کہنے کے باجود شادی نہیں کی تاکہ میری بیٹیاں نظر انداز نہ ہو جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں پر کبھی شادی کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ہے، بڑی دو بیٹیوں کی شادی چھوٹی عمر میں کر دی تھی اور اب نیلم کو شادی کے لیے راضی کر لیا ہے مگر کبھی شادی کے لیے نیلم پر زور نہیں دیا ہے، نیلم کے لیے ایک اچھے آدمی کی تلاش میں ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید