• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے ضلع اسد آباد میں ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کا کارکن عبدالمنان عرف حکیم اللّٰہ ہلاک ہوا، دہشت گرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشت گرد چیک پوسٹوں پر فائرنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

دہشت گرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللّٰہ محسود کا دست راست تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمنان باجوڑ میں دہشت گرد کارروائیاں تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا، اس نے 2007ء میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

دہشت گرد عبدالمنان نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا، ہلاک دہشت گرد کے بھائی طارق عرف اسد کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی سرِ فہرست ہے، جبکہ افغان سر زمین دہشت گردوں کی آماج گاہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید