• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد کیپٹل پولیس میں بڑے پیمانے پر مرد اور خواتین کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سندھ اور پنجاب کی طرح کسی پرائیویٹ ادارے کو دینے کے بجائے ادارہ خود امتحانات اور میڈیکل ٹیسٹ لے گا۔ درخواست کے ساتھ تین ہزار روپے کا پے آرڈر منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ درخواستیں 800کانسٹیبلز اور 118اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے لیے وصول کی جائیں گی ۔ اسی طرح 19 اسسٹنٹ، 22 اسٹینو ٹائپسٹ، 23 ایل ڈی سیز، 16 یو ڈی سیز، 92 فالورز اور 6 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی درخواستیں بھی موصول کی جائیں گی۔ بھرتیاں اوپن میرٹ پر ہوں گی۔ خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈر بھی کچھ شرائط کے ساتھ اپلائی کر سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید