• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد میں تجاوزات کی بھرمار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد میں تجاوزات کی بھرمار‘ فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم کرلئے گئے ‘ فلائی اوور کے نیچے اور اطراف میں درجنوں کی تعداد میں کاریں اور وین کھڑی کرکے مستقل قبضہ کرلیاگیا‘ شعبہ انسداد تجاوزات عملے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی سے گریز ‘ فلائی اوور کے نیچے ٹریفک جام معمول بن گیا‘ٹریفک پولیس بھی غائب۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد میں تجاوزات کی بھر ما ر ‘ لطیف آباد پونے 7فلائی اوورکے نیچے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم کرلئے جس کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کے شعبہ انسداد تجاوزات عملے کی جانب سے کاروائی کرنے سے قاصر ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی فلائی اوور کے نیچے سے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ختم کرانے میں ناکام ہے۔لطیف آباد کے مختلف یونٹس کو آٹوبھان روڈ سے ملانے والے راستے اور فلائی اوور کے نیچے مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مستقل بنیادوں درجنوں کی تعداد کاریں اور وین کھڑی کرکے قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے فلائی اوور کے نیچے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ‘ دوسری جانب فلائی اوور کے نیچے قائم ٹریفک پولیس چوکی میں تعینات ٹریفک پولیس افسران واہلکار بھی فلائی اوور کے نیچے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے قبضہ اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بند کرانے میں ناکام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید