پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کی گئی۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر تین سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آج صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔