کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والی بارش کے بعد کے ایم سی اور ٹائون کے عملے کے غائب ہونے پر ایم کیو ایم کے کار کنان میدان میں آگئے، انہوں نے کئی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو بحال کیا،بارش کے بعد ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول کی ہدیت پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندے اور کار کنوں نے شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہرائوں پر صفائی کا عمل شروع کیا،لیاقت آباد، برنس روڈ، کورنگی،گلبہار، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاک،لانڈھی، ملیر، کورنگی، اورنگی ٹائون، شاہ فیصل کالونی، پاک کالونی،گلشن اقبال، گلستان جوہر، سولجر بازارسمیت کئی علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے گٹر کے ڈھکن کھول پر سڑکوں سے پانی نکالے۔