• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں، ایک شخص پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، ملزمہ گرفتار

لودھراں(آئی این پی )لودھراں میں خاتون کی جانب سے ایک شخص پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔لودھراں سے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمہ نے 19 جون کو مقتول کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ترجمان سی سی ڈی نے کہا کہ مقتول عابد 25 جون کو برنس یونٹ ملتان میں دم توڑ گیا۔

ملک بھر سے سے مزید