• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی سے 8 پروازیں منسوخ، 66 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 66 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی جدہ کی 2، اسلام آباد گلگت کی 4، اسلام آباد سکھر کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد کی 26، کراچی کی 20، لاہور کی 11، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی 7 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد جدہ کی 2 پروازوں میں ساڑھے 5گھنٹے ریاض 3 گھنٹے، لاہور کوالالمپور 4گھنٹے اور کراچی جدہ کی پرواز میں 5 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید