• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ بینڈ سروسز فراہمی اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 7 منصوبے منظور، 7 ارب 49 کروڑ روپے لاگت آئے گی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) براڈ بینڈ سروسز فراہمی اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 7منصوبے منظور،7ارب49کروڑ روپے لاگت آئے گی، 2یو ایس ایس حکام کےمطابق منصوبوں کی تکمیل سے 12اضلاع کے347دیہات اور 113 ٹاؤنز و یونین کونسلوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک کیا جاسکے گا، چیئرمین و سیکرٹر ی آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ضرار حشام خان کی زیرصدارت یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی، یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملک کے دور درازکے 12اضلاع کے دیہاتوں میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 7اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ، مجموعی طور پر ان منصوبوں پر 7ارب 49کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ، یو ایس ایف حکام کے مطابقبراڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 5 اور 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 2 منصوبوں کی تکمیل سے ان اضلاع کے 347 گاؤں دیہات اور 113 ٹاؤنز و یونین کونسلوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک کیا جاسکے گا جس سے پسماندہ علاقوں کے 37 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،ان منصوبوں کی منظوری یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی، جو چیئرمین و سیکرٹر ی آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ضرار حشام خان کی زیرصدارت ہوا ، منظور کردہ نئے منصوبوں کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کے 2 منصوبے ٹینڈرز کے قواعد پوری کرنے اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو تفویض کئے گئے ،ان دونوں منصوبوں کی مجموعی مالیت 5 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد ہے ،جس کے تحت سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 415 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی، منصوبے کی مالیت 3 ارب 27 کروڑ روپے ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید