• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے ملک گیر آپریشنز، 5 انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے ملک گیر آپریشنز میں 5 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے ہیں، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان احمد رضا , رانا زوار ، احمد یوسف اور ساحر کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ،ملزم رانا زوار نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے ابتدائی طور پر آذربائیجان بھجوایا اور مجبوراً وہ آذربائیجان سے پاکستان واپس آ گیا، ملزم احمد رضا نے شہریوں کو دبئی بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیائے اور روپوش ہو گیا ، ملزم احمد یوسف اور ساحر سے 21 عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے ، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر کےمحمد ناظم نامی ایک ایجنٹ گرفتار کرلیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید