• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت ٹک ٹاکر لڑکیوں کی بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان بہنیں ٹک ٹاکر ہیں انکی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں،واقعے کی 4سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سامنے آ گئیں، فوٹیجز میں شہری سالک کو گھر کے سامنے گاڑی پر کپڑا ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے، جب ملزمان کالے رنگ کی گاڑی میں سالک کے قریب پہنچے۔برقعہ پہنے 2 خواتین اور 2 مرد اسلحے کے زور پر تاجر سالک کے گھر میں داخل ہوتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1برقعہ پہنی خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آ رہا ہے،ملزمان اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرتے رہے، فوٹیج میں ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید