• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ ، عیدپر قربانی کے جانوروں کی11سو ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا ئی گئیں

راولپنڈی (جنگ نیوز) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے فیلڈ سٹاف نے عید الاضحی تینوں دن بلاتعطل آپریشن جاری رکھتے ہوئے 11سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا ۔ عملہ نے عید کے تینوں روز صفائی کا عمل جاری رکھا ۔سینی ٹیشن برانچ کی 80گاڑیاں اور750 سے زائد فیلڈ سٹاف و افسران متحرک رہے ۔سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عمر معصوم وزیر نے ایڈیشنل سی ای او آمنہ رشید ایڈیشنل سیکرٹری علی عباس، سی پی ایچ او عابد جاوید کے ہمراہ مختلف وارڈ کے دورے کئے۔
اسلام آباد سے مزید