• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، نیت اچھی ہوگی تو کامیاب ہوں گے۔ صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنرز کے عہدوں پر موجود ہیں مگر سٹیک ہولڈرز بھی نہیں، پیپلز پارٹی کیسے کہہ سکتی ہے ان کا گورنر چھٹی پر تھا اور ہتک عزت بل پر دستخط ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحاد رکھنا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے ن لیگ کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اگر ہمارا بندہ ہے تو ہمیں داد دیں ہوسکتا ہے رؤف حسن اندر سے ہمارے کام آرہا ہو۔ میں نام نہیں بتاتا لیکن پی ٹی آئی میں کچھ اور لوگ بھی ہمارے پلانٹ کئے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید