• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن کو زمین کا حصہ بننے میں 20 کروڑ برس لگے، تحقیق

لندن (نیوز ڈیسک) زمین پر انسانوں کا سانس لینا ایک انتہائی آسان عمل ہوتا ہے۔ لیکن ابتدائی وقتوں میں اس بننا اتنا آسان عمل نہیں تھا۔ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے، جس کو سائنس دانوں نے ’’گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)‘‘ کا نام دیا ہے محققین کے مطابق تقریباً 2.5 ارب برس قبل پہلی بار آکسیجن زمین کے ایٹماسفیئر میں اکٹھی ہونی شروع ہوئی جس نے ارتقائی مراحل سے گزرنے والے سیارے میں پیچیدہ زندگی کے نمو کیلئے اسٹیج سیٹ کیا زمین کے وجود کے ابتدائی نصف عرصے میں اس کا ماحول اور سمندر بڑے پیمانے پر آکسیجن سے خالی تھے۔ یہ گیس جی او ای سے قبل سمندر میں سیانو بیکٹیریا نے پیدا کی لیکن ان ابتدائی ایام میں یہ معدنیات اور آتش فشانی گیسز سے ملنے کے بعد ہونے والے ری ایکشنز کی وجہ سے فوراً ختم ہوجاتی تھی۔
یورپ سے سے مزید